جمعہ 17 فروری 2023 - 16:18
ماہ رجب،شعبان و رمضان دین و دنیا کی بھلائی اور کسب روحانیت کا بہترین ذریعہ، مولانا شمشیر علی مختاری

حوزہ/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو کے پرنسپل نے کہا کہ رجب و شعبان کی مخصوص تاریخوں میں روزہ رکھنا اور دعا مناجات کی پابندی کرتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کے لئے آمادہ ہونا دین و دنیا کی بھلائی اور کسب روحانیت کا بہترین ذریعہ ہے جس کے لئے سب کو بالخصوص نوجوان اور جوان طلاب کو خصوصی اہتمام کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو کے زہرا ہال میں درس اخلاق اور فتح خیبر نیز رجب کے آخری ہفتے کی مناسبتوں بالخصوص شب معراج، یوم بعثت اور سفر غربت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے ایک خصوصی جلسہ رکھا گیا۔

ماہ رجب،شعبان و رمضان دین و دنیا کی بھلائی اور کسب روحانیت کا بہترین ذریعہ، مولانا شمشیر علی مختاری

پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن سے ہوئی بعد میں مدرسہ کے پرنسپل مولانا شمشیر علی مختاری نے اپنی تقریر میں کہا کہ رجب و شعبان کی مخصوص تاریخوں میں روزہ رکھنا اور دعا مناجات کی پابندی کرتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کے لئے آمادہ ہونا دین و دنیا کی بھلائی اور کسب روحانیت کا بہترین ذریعہ ہے جس کے لئے سب کو بالخصوص نوجوان اور جوان طلاب کو خصوصی اہتمام کرنا چاہئے۔

ماہ رجب،شعبان و رمضان دین و دنیا کی بھلائی اور کسب روحانیت کا بہترین ذریعہ، مولانا شمشیر علی مختاری

آخر میں ملک وملت اور ترکیہ وسیریا کےحالیہ زلزلہ متاثرین مومنین کے لئے دعا کی گئی اور مرحوم مراجع کرام، علماء، مومنین اور شہداء راہ حق وحقانیت کے لئے فاتحہ خوانی وتقسیم تبرک کے ذریعہ ایصال ثواب کیا گیا۔۔۔۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .